حیدرآباد۔3۔جنوری (اعتماد نیوز)آج بی جے پی اس وقت چراغ پا ہو گئی جب اس
پارٹی کے وزارت عظمی کے امید وار نریندر مودی کو وزیر اعظم منموہن سنگھ نے
منافرت پھیلانے والے قائد قرار دیا۔ اور 2002کے فسادات کے ذمہ دار قرار
دیا۔ چنانچہ بی جے پی کے
قومی صدر راج ناتھ سنگھ نے وزیر اعظم کے بیان کو
افسوس ناک قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے مودی کو کلین چٹ
کے بعد وزیر اعظم کا یہ بیان معنی خیز ہے۔ اسکے علاوہ دیگر کئی بے جے پی
کے قومی سطح کے قائدین بھی وزیر اعظم کے بیان کی مذمت کی۔